منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ انڈور چیمپیئن شپس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شمولیت پرپابندی عائد

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ انڈور باؤلز چیمپیئن شپس میں اسرائیل کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے لیے فلسطین کے حامی گروپ کی جانب سے غزہ جنگ کی وجہ سے مہم چلائی گئی تھی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ باؤلز ٹور نے بیان میں کہا کہ اگست میں اسکاٹش انٹرنیشنل اوپن میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت پر سیاسی حوالوں سے کشیدگی پھیل گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ صورت حال کی نوعیت کا ادراک کرتے ہوئے ورلڈ باؤلز ٹوربورڈ نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ مشکل فیصلہ کیا کہ اسرائیل کو آنے والے ورلڈ انڈور چمپیئن شپ میں شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے۔ورلڈ باؤلز ٹور نے کہا کہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو ہمیشہ لوگون کو متحد کرنے کا محرک رہا ہے اور اس فیصلے کا مقصد چیمپئن شپس کی حفاظت کرنے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ اس میں حصہ لینے والے تمام افراد کے لیے ٹورنامنٹ بلاروک ٹوک جاری رہے۔دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اس فیصلے کو اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی اقدام سے تعبیر کیا کیونکہ انہیں صرف ان کی شناخت کی بنیاد پر ٹورنامنٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…