اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، روہت شرما

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز یہ فیصلہ کریں گے۔روہت شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈولڈ ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔دوسری جانب اسلام آباد میں حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہونے تک پاکستان بھارت کے خلاف ورلڈ کپ، ایشیا کپ سمیت دنیا کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلے گا۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کی جائے گی، بھارت 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے،پاکستان نے بھارتی رویے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حد درجہ ذرائع نے تصدیق کی کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتادیا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپنز ٹرافی کھیلنے نہیں آئے گی۔پی سی بی نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، پاکستان نے ہائبرڈ سمیت کسی بھی ماڈل کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ممکنہ طور پر بھارت کی جگہ سری لنکا ٹورنامنٹ کھیل سکتی ہے، بھارت نے متعدد مرتبہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کیا۔حدرجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے کسی ماڈل کو قبول نہیں کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…