جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بابراعظم نے 2 ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے کپتان بابر اعظم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ کے دوران 5 ایک روزہ بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔28 سالہ بیٹر نے اس وقت جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے بالنگ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی اننگز کے دوران اپنے 19 تک پہنچنے کے لیے سنگل لیا۔

یہ 99ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اعظم کی 97 ویں اننگز ہے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 104 میچز کی 101 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔گزشتہ سال بابر اعظم 81 اننگز میں تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز کے ہاشم آملہ کے ریکارڈ کی برابری میں معمولی فرق سے پیچے رہ گئے تھے۔پاکستانی کپتان گزشتہ دو سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بلے باز ہیں۔

وہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 ہزار یا اس سے زیادہ رنز مکمل کرنے والے 14ویں پاکستانی ہیں، سابق کپتان انضمام الحق سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں 11 ہزار 701 رنز کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے مئی 2015 میں اپنے آبائی شہر لاہور میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔وہ تین ون ڈے میچز میں دو بار لگاتار سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز بھی ہیں،

انہوں نے 2016 اور 2022 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔دوسری جانب نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی کپتان ستانوے ویں اننگز میں اٹھارویں سنچری اسکور کرنے کے بعد سو سے کم اننگز میں 18 سنچری کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس سے قبل ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ کوہلی نے 119 اننگز میں انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اپنی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور سترہویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں اسکور کر چکے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں 100سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا تھا اور وہ 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بھی بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…