اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کھلاڑی ڈومینک کارک نے 2009ء میں کہا تھا کہ جب تک زندہ ہوں تب تک پاکستان واپس نہیں آؤں گا لیکن پاکستان کے پرامن حالات انہیں واپس لے آئے، وہ پی ایس ایل کی کمنٹری کرنے والی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈومینک کارک 2009ء میں
سری لنکا اور پاکستان ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے اور اس دوران دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی زندگی میں پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ ڈومینک کارک نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔
A strong t20 league, that has some of the most talented and exciting home grown players. Excellent overseas players too. I’m also looking forward to the big crowds. Should be a fantastic tournament. https://t.co/YuesNqUC0Y
— Dominic Cork (@DominicCork95) February 15, 2020