اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عین موقع پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کے 5اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم اور کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹی20 اور ایک ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم دورے سے قبل ہی ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے پاکستان جانے سے انکار کردیا جبکہ بنگلہ دیش کے کوچنگ اسٹاف کے

5اراکین بھی دورے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشفیق نے اس فیصلے کی وجہ اہپنے اہلخانہ کے تحفظات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی20، ٹیسٹ یا ون ڈے کسی بھی میچ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ میرے لیے بنگلہ دیش کے لیے نہ کھیلنے سے بڑا کوئی گناہ نہیں لیکن میں نے پاکستان سپر لیگ کے مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کی خبر سن کر ہی لیگ کے لیے کسی بھی قسم کی پیشکش سے انکار کردیا تھا کیونکہ میرے اہلخانہ راضی نہیں ہوئے تاہم وکٹ کیپر بلے باز نے تسلیم کیا پاکستان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور جیسے ہی میں اگلے دو سال میں مزید ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی تو میرا بھی دورے کے لیے اعتماد بحال ہو جائے گا۔یاد رہے کہ مشفیق کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مزید کمزور ہو گئی ہے جسے پابندی کا شکار شکیب الحسن کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے بیٹنگ اور فیلدنگ کوچ سمیت کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز اکرم خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹنگ کوچ نیل میکنزی، فیلڈنگ کوچ ریان کْک دورہ پاکستان سے دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ باؤلنگ کوچ کی ہم ابھی تصدیق نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ماریو ولاوراین کا حال ہی میں ہاتھ ٹوٹ گیا تھا ، ٹیم اینالسٹ کی خدمات بھی اسکائپ پر ہی دستیاب ہوں گی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو پہلے دورہ پاکستان کی خواہش ظاہر کر چکے تھے البتہ اب انہیں کوچنگ عملے میں صرف فزیو جولین سیلافاٹو کی خدمات حاصل ہوں گی۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…