ڈھاکہ(آن لائن )بنگلہ دیشی ٹیم رواں ماہ کے آخری میں سری لنکا کا دورہ کریگی۔ بنگال ٹائیگرز میزبان سری لنکن ٹیم کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق رواں ماہ جولائی کے آخری میں بنگلہ دیشی ٹیم کو دورہ سری لنکا شیڈول ہے جس کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم میزبان سری لنکن ٹیم کے خلاف
تین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے پہلے ہی ٹیم کا اعلان کر دیا، مشرفی مرتضی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔شکیب الحسن اور لٹن داس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے، البتہ انعام الحق دوبارہ ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ فاسٹ بائولر ابو جاوید سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شکیب کی جگہ کو پر کرنے کیلئے تیجل اسلام کو بطور لیفٹ آرم سپنر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کپتان مشرفی، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداللہ، محمد متھن، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، صابر رحمان، روبیل حسین، انعام الحق، مہدی حسن میراز، محمد سیف الدین اور تیجل اسلام پر مشتمل ہے۔