اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2019 ورلڈ کپ تک کھیلنا ہدف ہے،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ 2019 ورلڈ کپ تک ملک کی نمائندگی ہدف ہے ۔ مشرفی کرکٹ کے بعد اب سیاسی اننگز شروع کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ رواں ماہ شیڈول عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ مشرفی جلد کرکٹ کو خیرباد کہہ سکتے ہیں تاہم آل راؤنڈر نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ 2019 ورلڈ کپ کھیلنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انکی فٹنس اور کارکردگی

برقرار رہی تو وہ ضرور میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے تاہم اگر وہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو سکے تو پھر شاید وہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد زیادہ تر لوگ سمجھ رہے تھے کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا ہے لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ اب تک کھیل رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھی میں اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…