بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے، ایشون

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ہوم گراؤند اور کراؤڈ کا فائدہ ضرور ہوگا تاہم اس کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فار میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے پہلے

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔اس کے بعد کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 2-1 سے شکست دیکر بدلہ چکا دیا ۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 30اگست سے 3 ستمبر تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7سے 11ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…