ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیا ہاکی ٹورنامنٹ کا اہم اورسنسنی خیزمیچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ساڑھے 4 بجے ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں جبکہ بھارت جاپان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔جاپان کے ساتھ میچ ڈار ہونے کی وجہ سے
پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے بھارت کے خلاف فتح درکا ہے جبکہ جاپان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بھی پاکستان کے سپرفور میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ چیمپئن شپ کے پہلے تینوں ایونٹس 1982، 1985 اور 1989 میں فاتح رہی تھی جبکہ بھارت 2 بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں 5 بار پاکستان ٹیم فاتح رہی جبکہ ایک مرتبہ بھارتی ٹیم فاتح رہی۔