ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دنیائے کرکٹ کا وہ واقعہ جب باپ نے بیٹے کو آؤٹ قرار دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیروبی میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف میچ میںہتیش بیٹنگ کیلئے میدان میں اتر چکا تھا، 2003میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کھیلنے والی کینیا کی ٹیم کا اہم رکن ہتیش مودی پچ پر پہنچ کر

میدان میں فیلڈر کا جائزہ لینے کے بعد بیٹنگ کیلئے تیار ہو چکا تھا۔ بنگلہ دیش کا اہم ہتھیار مشرقی مرتضیٰ گیند کو ہاتھوں میں تولنے کے بعد وکٹوں پر نظر جمائے ہوئے تھا ۔ مشرقی کی گھومتی گیند ہتیش کے پیڈ پر لگی اور بنگلہ دیشی کیپر اور پوری ٹیم نے بیک وقت ہتیش کو واپس پویلین بھیجنے کیلئے ایل بی ڈبلیو آئو قرار دینے کیلئے ایمپائر سے پرزور اپیل کر دی۔ ہتیش کریز پر اطمینان سے کھڑا ہو گیا اسکے دل میں کسی جگہ امید کی کرن جگمگا رہی تھی کہ شاید ایمپائر اسے آئوٹ قرار نہ دے، ایمپائر نے چند لمحے توقف کے بعد انگلی کھڑی کر کے ہتیش کے آئوٹ ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایل بی ڈبلیو کا یہ فیصلہ کرکٹ کی تاریخ میں امر ہو گیا کیونکہ شاید قارئین کرام آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ کینیا کے بلے باز ہتیش مودی کو ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار دینے والا کوئی اور ایمپائر نہیں بلکہ اس کے اپنے حقیقی والد سبھاش مودی تھے۔ یہ ایل بی ڈبلیو آئوٹ تاریخ کرکٹ میں اس لئے اہم بن گیا کہ ایک باپ نے اپنے سگے بیٹے کو آئوٹ قرار دیدیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…