بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومتی عدم توجہی کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کر دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 7 گول سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق بنگالا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے جانے والے راؤنڈ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 کے مقابلے میں صفر گول سے عبرتناک شکست دی۔پاکستانی ٹیم نے میدان میں دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مسلسل گول کرنے کی کوشش کی، پہلے ہاف کےاٹھارویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی ابوبکر نے

پہلا گول کیا جس کے بعد 33 ویں منٹ میں عماد شکیل بٹ نے گیند کو گول میں پھینکا اگلے ہی منٹ میں ارسلان قادر نے بھی اسکور میں اضافہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عماد بٹ شکیل نے 33 ویں ،47ویں اور 50ویں منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ابوبکر محمود نے 2 اور ارسلان قادر نے بھی دو گول کیے۔دوسرے ہاف کے اختتام تک مہمان ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جس کے بعد پاکستان نے 0-7 گول سے فتح اپنے نام کی۔پاکستان کا اگلا میچ 13 اکتوبر کو جاپان جبکہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…