اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

پاکستان کیوں جانا چاہئے؟ورلڈ الیون میں شامل سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرا کے جواب نے دِل جیت لئے

datetime 9  ستمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے،سری لنکا کی جانب سے ورلڈ الیون کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور اس ٹیم میں منتخب ہونا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے دبئی روانگی کی تیاری کرلی ہے جہاں وہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹونٹی لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ کے دوران ان سے رابطہ کیا، جس کے بعد سے وہ اس سیریز کے لیے بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔سری لنکن آل راؤنڈر نے کہا کہ ابتدا میں میرے گھر والے خوفزدہ تھے تاہم میں نے انہیں کہا کہ پاکستان ایشیائی ہمسایہ ملک ہے، لہذا ہمیں ان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور اس موقع کو وہ اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے 2009ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں سے مشاورت بھی کی اور حیران کن طور پر کسی بھی کھلاڑی نے انہیں پاکستان جانے سے نہیں روکا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں سری لنکا کی جانب سے ورلڈ الیون کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور اس ٹیم میں منتخب ہونا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ دریں اثنا آئی سی سی ورلڈالیون اور پاکستان کے مابین آزادی کپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں آکرٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی حامی بھرلی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان باہمی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق دونوں ٹیمیں 2ٹیسٹ ، 5ون ڈے انٹرنیشنل ، 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے اور سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر ایک ٹی ٹونٹی میچ پاکستان میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 28ستمبر سے 2اکتوبر تک ابو ظہبی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو کہ 6سے 10اکتوبر تک دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 13اکتوبر کو دبئی ، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 16اکتوبر کو ابو ظہبی ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 18اکتوبر کو ابو ظہبی، چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 20اکتوبر کو شارجہ اور پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل میچ 23اکتوبر کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا ۔

اس طرح پہلا ٹی ٹونٹی میچ 26اکتوبر کو ابو ظہبی ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27اکتوبر کو ابو ظہبی اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کی صورت میں 29اکتوبر کو پاکستان میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔یاد رہے کہ یہ2009ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہورکے لبرٹی چوک پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعدسری لنکاکا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…