پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شائقین ہاکی کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) شائقین ہاکی کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی، ورلڈ الیون سے قبل دنیا کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 غیر ملکی گول کیپرز نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کی انٹرنیشنل بحالی کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے، حکام کی یہ کوشش خاصی حد تک کامیاب ہونا بھی شروع ہوگئی ہیں۔ پی ایچ ایف نے 3 روز قبل اکتوبر میں ورلڈ الیون کو پاکستان بلانے کا اعلان کر رکھا ہے

جس میں آسٹریلیا، جرمنی، انگلینڈ، آئرلینڈ، اسپین اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس موقع پر دنیائے ہاکی کے عظیم پلیئرز بوویلنڈر، بلوشر، دھن راج پلے، پال لیٹجن اور چارلس ورتھ بھی مدعو کیا جائے گا۔شائقین ہاکی کیلیے اب نئی خوشخبری یہ ہے کہ ورلڈ الیون سے قبل دنیا کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے11 غیر ملکی گول کیپرز نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نشان حیدر نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 3 سے 10 اکتوبر کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا جس میں شامل ٹیمیں نشان حیدر حاصل کرنے والے تمام 11شہدا کے ناموں سے منسوب ہونگیں۔ٹیموں کے نام کیپٹن راجہ محمد سرور، میجر طفیل محمد، میجر راجہ عزیز بھٹی، راشد منہاس، میجر شبیر شریف، سوار محمد حسین، میجر محمد اکرم، لانس نائیک محمد محفوظ، کیپٹن کرنل شیر خان، حوالدار لالک جان اور نائیک سیف علی جنجوعہ رکھے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…