لاہور(این این آئی) پاکستان نے 25سال بعد ایک بار پھر رمضان المبارک میں دوبارہ کرکٹ کے بڑے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ،1992ء میں میگا ایونٹ میں کامیابی کے موقع پر نواز شریف ملک کے وزیر اعظم تھے اور 25سال بعد کرکٹ کے بڑے ایونٹ چمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے موقع پر بھی نواز شریف وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بدھ 25مارچ 1992ء بمطابق 20رمضان المبارک
1412ھ کو میلبورن ،آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا ۔پاکستان نے 25برس بعد 22 رمضان المبارک کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جسے کرکٹ کا ثانی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔حسین اتفاق ہے کہ اس وقت بھی ملک کے وزیر اعظم نواز شریف تھے اور پچیس سال بعد وزیر اعظم نواز شریف اس منصب پر فائز ہیں۔