جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بریکنگ نیوز میچ سے قبل پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان(آج)اتوار کو ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا،شاہینوں نے کوہلی الیون کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی بنا لی،فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ۔ لندن میں موجود پاکستانی سوپرٹرز میچ کی ٹکٹوں کیلئے خوار ہوگئے،

فائنل میچ کی 80فیصد ٹکٹس بھارتی جبکہ20فیصد ٹکٹس پاکستانی شائقین کے پاس ہیں، پاکستان اور بھارت کی کر کٹ ٹیمیں اس سے قبل مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کے8 فائنل میچوں میں آمنے سامنے آئے ہیں جن میں پاکستان نے6 اور انڈیا نے 2مرتبہ کامیابی حاصل کی ،اسی طرح مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 128 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں پاکستان نے 72 اور بھارت نے 52 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے،انگلینڈ میں بھی پاکستان اور بھارت اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں تاہم اس میں بھارت نے پاکستان پر 2-1 سے برتری حاصل کررکھی ہے،دوسری جانب فائنل سے قبل قومی ٹیم نے اوول کر کٹ گراؤنڈ پر سخت پریکٹس کی،کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت ٹریننگ کی ،ذرائع کے مطابق سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی۔رومان رئیس کی جگہ محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گے۔میچ والے گرم موسم کی پیش گوئی ہے اس لئے پاکستان لیگ اسپنر شاداب خان کو ڈراپ نہیں کرے گا حالانکہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرمحمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں ۔ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے جس طرح سے واپسی کی ہے وہ بہت ہی شاندار رہی ہے۔کوہلی نے کہاکہ پاکستان نے ان ٹیموں کو شکست دی جو حقیقت میں ان سے زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی تھیں۔

لیکن جس طرح انہوں نے بطور ایک ٹیم میدان میں کھیلا اس سے ان کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔دوسری جانب اگر ریکارڈ دیکھا جائے توایسا نو سال بعد ہو رہا ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کسی ایک روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدِ مقابل آئے ہوں۔پاکستان اور انڈیا اس سے پہلے 50 اووروں کے مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کے آٹھ فائنل میچوں میں آمنے سامنے آئے ہیں جن میں پاکستان نے چھ اور انڈیا نے دو مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں چیمپیئنز ٹرافی وہ واحد ایونٹ ہے جس میں پاکستان انڈیا کو ہرا چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت اب تک 128 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے تاہم انگلش سرزمین پر بھارت کا پلڑا پاکستان کے مقابلے میں وزنی ہے۔پوری دنیا میں شائقین کرکٹ ہمیشہ ان دونوں حریفوں کو آمنے سامنے دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 128 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں پاکستان نے 72 اور بھارت نے 52 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت اب تک 4 مرتبہ مد مقابل آئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں کو برابر کی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ انگلینڈ میں بھی پاکستان اور بھارت اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں تاہم اس میں بھارت نے پاکستان پر 2-1 سے برتری حاصل کررکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…