پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرا‘‘

datetime 18  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کے اس بڑے معرکے لیے تیارہیں اور دونوں ممالک کے شائقین پرجوش ہیں۔ مگرموسم سازگار نہ رہا تو بڑے میچ کا مزا کرکرا ہوسکتا ہے۔ ۔محکمہ موسمیات نے اوول میں بارش کی پیشگوئی کی ہوئی یے اگر ایسا ہوا تو اسٹیڈیم میں موجود اور ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے شائقین کو مایوسی ہوگی۔

ایسی موقعے پر ماہر نجوم بھی میدان میں آگئے ہیں اور پاکستان انڈیا فائنل میچ کے بارے میں حیران کن پیشگوئی کردی. ان کے مطابق پاکستان ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دے گا اور بھارت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپاکستان کو 268 رنز کا ہدف دے گا جسے پاکستان میچ کے آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلے گا. پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، بابر اعظم اور حسن علی اہم رول ادا کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ بھارت کی طرف سےیورراج سنگھ اور ایشون پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔ اس فائنل میچ میں سنسی خیزی اپنے عروج پر ہوگی، کبھی پاکستان اور کبھی بھارت کا پلڑا بھاری ہو گا لیکن فائنل کا سہرا پاکستان کے سر جاتا نظر آرہا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیشگوئیاں اپنی جگہ مگرقوم دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رکھے۔فائنل میچ میں ٹائٹل کو فیصلہ کن بنانے کےلئے بارش کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ اگر ایک بھی بال ہوئے بغیر اتوار کو میچ نہ ہوسکا تو ریزرو ڈے پر کھیل دوبارہ ہو گا۔ لیکن کچھ اوورز ہونے کے بعد بارش ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر میچ ان کچھ اوورزسے آگے شروع ہو گا۔

اگر ریزرو ڈے پر بھی بارش ہو گئی تو دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی کو تقسیم کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر اتوار کو کھیلا گیا میچ ٹائی ہوجاتاہے تو دونوں ٹیمیں سپر اوور کھیلیں گی۔اگر سپر اوور بھی کسی وجہ سے فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا تو ٹرافی دونوں ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2002کی چیمپیئنز ٹرافی کا بھارت اور سری لنکا کے مابین فائنل بھی مسلسل دو دن بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے باعث ٹرافی اور انعامی رقم برابر تقسیم کی گئی تھی :-

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…