برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)تقسیم برصغیرکے بعد پاکستان اوربھارت دنیابھرمیں روایتی حریف جانے جاتے ہیں اوراب تک ان دوممالک کی ٹیموں کے درمیان 127ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جاچکے ہیں ،آ پ کوتفصیلات جان کرخوشی ہوگی کہ ان ایک روزہ میچوں میں پاکستان نے 72جبکہ بھارت نے 51میچوں میں کامیابی حاصل کی
جبکہ 4میچ بغیرکسی نتیجہ کے ختم ہوئے اسی طرح آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے اس سے قبل ہونے والے میچوں میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دومیچ جیتے جبکہ ایک میچ ہاراہے پاکستان نے اس ایونٹ میں بھارت کو2004اور2009میں شکست دی لیکن بھارت نے 2013میں پاکستان کوشکست دے دی تھی ۔