اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کیوں کی تھی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (آئی این پی)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاتھاکہ پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباؤمیں ہو گی۔ جب آپ اپنے ملک

کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباؤہوتا ہے۔ایجبسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوسرے گروپ میں ہے اور اس کا پاکستان کیساتھ گروپ سٹیج پر کوئی میچ بھی نہیں۔ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔اس لئے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ان کے چانس بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب بھی ماضی کو دیکھتے ہیں تو پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ میں تمام بڑی ٹیمیں دباؤمیں ہوتی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباؤمیں ہو گی کیونکہ بنگلہ دیش بہت مشکل گروپ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباؤہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارا گروپ بہت سخت ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، ہم یہاں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جتنا ہو سکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…