پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

یونس خان نے ایک بار کسی کے گھر کا واش روم کیوں صاف کیا؟ مشتاق احمد نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ یونس خان ایک عظیم شخصیت کے مالک ہیں۔ اس کی میں ایک یہ مثال دوں گا کہ ایک بار نیوزی لینڈ میں ہم کسی کے گھر کھانا کھانے گئے۔ وہاں نماز مغرب کا وقت آ گیا۔ ساری ٹیم نے نماز کیلئے ایک ہی باتھ روم میں وضو کیا۔سب وضو کر چکے تو باتھ روم گیلا ہو گیا ۔

میں نے اپنی آنکھوں سےدیکھا کہ یونس خان ٹشو پیپر اٹھا کر سارا گیلا واش روم صاف کر رہے تھے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ ایسا کیوں کر رہے ہو تو یونس خان نے جواب دیا کہ میں ایسا اس لئے کر رہا ہوں کہ جب ہم اس فیملی کو چھوڑ کر جائیں تو یہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں اچھے خیالات رکھے اور برے خیالات نہ رکھے۔ یونس خان جیسے یہ وہ لوگ تھے جو کرکٹ کے میدان میں ہی نہیں بلکہ باہر بھی پاکستان کا نام روشن کر تے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…