چیمپئنز ٹرافی میں بھارت پاکستان کا کیا حشر کرے گا؟سارو گنگولی نے بڑا دعویٰ کردیا

10  مئی‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہاہے کہ بھارتی کر کٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈبرقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی فتح حاصل کریگی،بھارت چیمپینز ٹرافی میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کو شکست دے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گنگولی نے کہا کہ ’’گزشتہ 8 سے 10 سال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان معیار کا بہت بڑا فرق ہی وہ اصل وجہ ہے

جس کے باعث بھارت ہر مرتبہ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت چیمپینز ٹرافی میں 4 جون کو برمنگھم میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کو شکست دے گا۔‘‘گنگولی کا کہنا تھا کہ ’’بھارت ورلڈکپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کے میچوں میں پاکستان کے خلاف اب تک ناقابل شکست رہا ہے اور یہ سکور 11-0 ہے یعنی بھارت نے 11 میچوں میں پاکستان کو شکست دی اور پاکستان ایک بھی میچ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’90 اور 2000ء کے آغاز میں بھارت نے عالمی مقابلوں میں پاکستان سے بہتر کھیل پیش کیا کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کچھ زیادہ فرق نہیں تھا اور اس وقت پاکستانی ٹیم بہت زبردست تھی جس میں وسیم اکرم، وقار یونس، انضمام الحق، سعید انور، جاوید میانداد اور سلیم ملک جیسے کھلاڑی شامل تھے۔ لیکن 2005 ء4 کے بعد پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی۔ وہ بھارت سے معیار کے مقابلے میں بھی ہارے اور بھارت نے خوش قسمتی سے بڑے میچوں میں زیادہ بہتر طریقے سے دباؤ برداشت کیا۔دوسری طرف آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے مہندرا سنگھ دھونی کا ایک ایمپلائمنٹ آفر لیٹر سوشل میڈیا پر لیک کیا جو انھیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین این سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹ نے جاری کیا تھا۔ مودی نے سوال اٹھایا کہ دھونی سالانہ 100 کروڑ روپے کماتے ہیں،

انھیں اس ملازمت کی ضرورت کیوں پیش آئی۔علاوہ ازیں للت مودی نے لکھاکہ ایسا صرف بھارت میں ہی ہوتا ہے جہاں بی سی سی آئی کے پرانے آفیشلز کی جانب سے ایک کےایک توہین کا سلسلہ جاری ہے، اس کی وجہ نارتھ بلاک ہے لیکن سب سے حیران کن دھونی کو دیا جانے والا یہ کنٹریکٹ ہے، انھوں یہ کنٹریکٹ کیوں دیا گیا، وہ ایک برس میں 100 کروڑ روپے کماتے اور اس کے باوجود این سری نواسن کا ملازم بننے کو تیار ہوگئے، میں اس بات پر شرط لگاتا ہوں کہ ایسے ہی کئی اور کنٹریکٹس موجود ہیں۔یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا 2012 میں انڈیا سیمنٹ میں نائب صدر کے طور پر تقرر ہوا تھا، جہاں ان کی بنیادی تنخواہ 43 ہزار روپے ماہانہ تھی جبکہ مودی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے لیٹر کے مطابق انھیں ماہانہ بنیادوں پر 21 ہزار 970 روپے فکسڈ مہنگائی الانس، 20 ہزار روپے خصوصی ادائیگی اور 60 ہزار روپے خصوصی الانس کی مد میں ملتا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…