راولپنڈی/جہلم (آئی این پی )جہلم کے قریب دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جاری ہیں جس میں چین، انڈونیشیا، میانمار، سری لنکا، ترکی ،تھائی لینڈ، برطانیہ، اردن اور ملائیشیا،میانمار، مالدیپ کی ملٹری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آخری ٹیم سپرٹ مقابلہ منگلا کور نے جیت لیا ،مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ٹیمیں شریک ہیں ، مقابلوں میں شرکاء کو دہشتگردی سے
متاثرہ علاقوں میں مشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جا تا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے کے دوسرے روز ملٹری ٹیموں کی جسمانی فٹنس،ٹیم سازی کو جانچا گیا۔ٹیم سپرٹ مقابلے سخت چیلنج میں کیے جاتے ہیں۔مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں کا طبی معائنہ اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔تما م ٹیموں نے مقابلے میں بھرپور شرکت کی اور کامیابیاں سمیٹیں۔مقابلے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے اسرار و رموز جانچے جائیں گے۔