اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عنقریب زمبابوے کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریگی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے سوالوں کے جواب وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پارلیمانی سیکر ٹری وزارت تجارت میاں نجیب الدین اویسی نے دئیے۔قبل ازیں رکن طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری میاں نجیب الدین اویسی نے کہا کہ ایران کی
جانب سے ہر سال جولائی تا دسمبرتک چاول کی درآمد پر پابندی لگائی جاتی ہے ، رواں سال ایران نے چاول کی برآمد پر سے 4فروری کو پابندی اٹھائی ۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران پاکستان میں 22لاکھ 38ہزار155میٹرک ٹن یوریا درآمد کی گئی ، ۔رکن شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزارت تجارت نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان سے سیمنٹ اور سٹیل کی برآمد جاری ہے ۔