اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

چائے والا بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا دوست نکلا

datetime 3  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک کامیاب کرکٹر بننے سے پہلے عام انسان کی طرح زندگی گزار رہے تھے، راتوں رات ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، اور وہ دنیا کی مقبول شخصیت بن گئے، اس کے علاوہ دھونی کی شخصیت کا نمایاں پہلو عجزوانکساری بھی ہے، وہ اپنے کھیل میں کمال درجہ مہارت کے ساتھ ایک نرم دل، احساسات اور

دوستی کے جذبات سے لبریز انسان ہیں۔ دھونی ایک عظیم کرکٹر ہیں، اس بات کو تو سب ہی جانتے ہیں، لیکن ان کی زندگی ایک عام آدمی سے مختلف نہیں ہے۔ ان کی ہمہ جہت شخصیت کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ ابھی تک رابطے میں رہتے ہیں، ان کے مطابق دوستی کے رشتے میں دنیاوی مقام و مرتبہ رخنہ نہیں ڈال سکتے۔اس کی زبردست مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں جاری وجے ہزارے ٹرافی کے دوران دھونی نے اپنے پرانے دوست ٹھامس سے ملاقات کی۔ دھونی کی زندہ دلیِ اس وقت دیکھنے میں آئی جب وہ ڈریسنگ روم سے باہر آئے تو اپنے دوست ٹھامس کو انتظار کرتا پایا، جو ایک چائے والا ہے، اور اس کا کھارگ پور ریلوے سٹیشن پر چائے کا ڈھابہ ہے، دھونی جس دور میں انڈین ریلوے میں ٹی ٹی ای تھے تو روزانہ وہ مرتبہ اس ڈھابے سے چائے پینا ان کا معمول تھا۔ دھونی نے جب اپنے دوست کو دیکھا تو فورا پہچان لیا اور اسے گلے سے لگا لیا۔ اس کے بعد دھونی نے اپنے دوست کے ساتھ

ڈنر بھی کیا۔ دھونی کی اپنے دوست کے ساتھ ملاقات 13 سال بعد ہوئی۔ یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ دھونی بامِ عروج پر بھی عاجزی اور انکساری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ اپنی مثبت سوچ کی وجہ سے مقبول ہیں، اور اپنی مصروفیات کے باوجود اپنے دوستوں کو دستیاب رہتے ہیں۔ آپ کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے کیلئے آپ کو ان کے معیار پر پورا اترنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…