پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی سرزمین پر بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستانی شاہینوں کی اونچی اُڑان،بڑا کام کردکھایا

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کر لی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیدیم میں بھارت کے کپتان اجے ریڈی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا

بھارتی اوپنرز پرکاش جے اور وینکٹس راؤ نے اپنی ٹیم کو 140 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا وینکٹس راؤ 45 بالز پر 5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے مگر دوسری جانب پرکاش جے نے اپنی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے پرکاش کو 90 کے انفرادی اسکور پر محمد اکرم نے بولڈ کیا پرکاش کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا کیتن پٹیل نے 20 رنز اسکور کئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے بھارت کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جواب مین پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز مین 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا گرین شرٹس کیجانب سے اوپنر محمد ظفر (بی 1-) آج کے میچ کے ہیرو تھے محمد ظفر نے نہایت ذمّے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 52 گیندوں پر 88 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹسمین نثار علی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 30 بالز پر 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اسرار حسین 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے پاکستانی ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی بھارتی دارلخلافہ دہلی کا فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیدیم گرین شرٹس کے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا آج کے اس اہم پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کیلئے دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خصوصی طور پر میچ دیکھنے تشریف لائے اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے افسران ،عملے اور ان کی فیملیز بھی میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں موجود تھیں آخر میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لیمیٹڈ کے نومنتخب صدر مہانتیش اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سیّد سلطان شاہ کے ہمراہ محمد ظفر کو ان کی شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…