پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت کرکٹ کے شائقین تیار ہو جائیں ‘‘ روایتی حریفوں کا ٹاکرا کب ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو ( آن لائن ) سال دوہزار اٹھارہ میں پاک بھارت ٹاکرا ہونے کا امکان،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چار ملکی سیریز کے لئے پاکستان ، بھارت اور جنوبی افریقہ کو مدعو کرلیا ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ سال دوہزار اٹھارہ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوسکتے ہیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے ملک کی آزادی کے موقع پر اگلے سال فروری میں چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا خواہش مند ہے

جس کے لیے اس نے پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا کو مدعو کرلیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی بورڈ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا تاہم آئندہ ماہ آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر ٹورنامنٹ پر بات چیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ میں ٹکرائے تھے اب امید کی جارہی ہے کہ آئندہ سال دونوں ٹیمیں ایک بار پھر پنجہ آزمائی کرسکتی ہیں سری لنکن بورڈ کے زرائع کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے پر وینیوز اور تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…