میلبورن(آئی این پی)پاکستان نے 12سال بعد آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دیدی،پاکستان کر کٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں 221رنز کا ہدف 47.4اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے 5میچوں کی سیریز1-1سے برابر کر دی۔پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ72،شعیب ملک42،بابر اعظم 34،شرجیل خان 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور فالکنر نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔محمد حفیظ کو میچ میں شاندار72رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوار ڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر جنید خان نے وارنر اور عثمان دونوں کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیج کر آسٹریلین بیٹنگ لائن کو دھچکا لگایا۔ابھی آسٹریلین ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ محمد عامر نے مچل مارش کو گولڈن ڈک کی خفت سے دوچار کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور اسٹیون نے 45 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 86 تک پہنچایا لیکن حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ہیڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔گلین میکس ویل گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے اسمتھ کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 42 رنز جوڑے لیکن عماد وسیم نے 23 کے انفرادی اسکور پر ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد پہلے میچ کے مرد میدان گلین میکس ویل کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے اپنی کارکردگی کو دہراتے ہوئے کپتان اسمتھ کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 65 رنز جوڑے لیکن عماد کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں اسمتھ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اسمتھ نے 60 رنز بنائے۔اگلے ہی اوور میں شعیب ملک کی گیند پر میتھیو ویڈ بھی اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے اور 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جیمز فالکنر بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جنید خان اور عماد وسیم نے 2,2حسن علی اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی ،پاکستان نے 221 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع تو پہلے ہی اوور میں سلپ میں کھڑے اسٹیون اسمتھ پاکستان کے قائم مقام کپتان محمد حفیظ کا کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔اس موقع کا حفیظ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور شرجیل کے ساتھ پہلی وکٹ کیلئے 68 رنز جوڑ کر ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم کی، شرجیل 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔حفیظ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے بابر اعظم کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 72 رنز جوڑے، بابر اعظم اک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے تھرڈ مین پر کھڑے فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے، انہوںن ے 34 رنز بنائے۔کچھ ہی دیر بعد جیمز فالکنر کی گیند پر بڑ شاٹ کھیلنے میں ناکامی کی صورت میں حفیظ کو اپنی وکٹ گنوانی پڑی، انہوں نے 72 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جو 195رنز کے مجموعی سکور پر 13رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان نے 221رنز کا ہدف 47.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،پاکستان کی جانب سے شعیب ملک42اور عمر اکمل18رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کا درمیان تیسرا ون ڈے میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
’’12سالہ تاریخ ٹوٹ گئی ‘‘ پاکستانیوں نے وہ کام کر دکھایا کہ دنیا میں واہ واہ ہو نے لگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
پاکستانیوں کیلئے اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان
-
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
لڑکیوں کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے20 طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی



















































