اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ٹینس کے مقابلوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ٹینس کے مقابلوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے اورٹینس کااگلاورلڈکپ پاکستان میں کرانے کااعلان بھی کردیاہے
،پاکستان کی میزبانی میں تمام میچ اسلام آبادمیں منعقدکرائے جائیں گے اوراس ایونٹ میں دنیابھی کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔واضح رہے کہ ٹینس ورلڈکپ ( ڈیوس کپ ) 1900 میں امریکہ اور برطانیہ کی ٹیموں کے درمیان پہلی دفعہ کھیلا گیا تھا اوراب تک امریکہ یہ ورلڈکپ 32مرتبہ جیت کردنیابھرمیں سرفہرست ہے ۔