پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کھیل کے میدان سے شاندار خوشخبری قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو چاروں شانے چِت کر دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ملائیشیا میں بھارت کے خلاف سیریز 3-0سے جیت لیا ۔کامیابی کے بعد ٹیم آج شام سری لنکن ائر لائن کے ذریعے کراچی پہنچے گی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاؤن خصوصی نادر حسین خواجہ ،ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر ضمیر احمد کھوسو ،VSRکے صدر سید فہد رضوی ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کسنلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،ڈپٹی ڈائیریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد اور دیگر کے ہمراہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا کراچی ائر پورٹ پر استقبال کرینگے ۔دریں اثناء نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
دوسری جانب سری لنکا نے دورہ زمبابوے کے لیے نائب کپتان چندی مل کو نظرانداز کرتے ہوئے 3 نئے کھلاڑیوں کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چندی مل ڈومیسٹک میچ کے دوران گزشتہ ماہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔سری لنکا ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں کوسان مادوشنکا اور لہیرو کمارا فاسٹ باؤلرز ہیں جبکہ آسیلا گونارتنے کو آل راؤنڈر کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے ہرارے میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 6 نومبر کو اسی میدان میں شروع ہوگا۔سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کھلاڑیوں میں اینجیلو میتھیوز (کپتان)، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، دھنانجیا سلوا، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، لکشمن سینڈیکان، سرنگا لکمل، نیروشان ڈک والا، کوسن میدوشنکا، لہیرو کمارا، لہیروگمیج، آسیلا گونارتنے شامل ہیں واضح رہے سری لنکا نے عالمی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی۔دورہ زمبابوے میں سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک روزہ سہ فریقی سیریز کھیلے گی جس میں میزبان ٹیم کے علاہ ویسٹ انڈیز بھی حصہ لے گی جس کا آغاز 14 نومبر کو ہرارے میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…