جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستانیوں کی نرالی منطق ۔۔۔کپتان کے بغیر ٹیم روانہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے لئے ملائیشیا پہنچ گئی لیکن پاسپورٹ نہ ہونے پر کپتان پاکستان میں ہی رہ گئے، ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے کپتان کے بغیر ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ملائیشیا میں ڈیرے ڈال لئے۔ کپتان محمد عرفان نے برطانوی ویزے کیلئے برطانوی سفارتخانے کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا جو تاحال ان کو برطانوی سفارتخانے سے واپس نہیں مل سکا۔ پاسپورٹ کے حصول کے لئے کپتان محمد عرفان نے اسلام آباد میں سفارتخانے کے کئی چکر بھی لگائے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ معاملہ بدھ کو بھی حل نہ ہوا تو متبادل کھلاڑی شامل کیا جائے گا جبکہ کپتان کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو ملائیشیا کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…