اسلام آباد(این این آئی)پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی کون سی ہے؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے،ملک میں ٹویوٹا کرولاکو پسندیدہ ترین کار کی حیثیت حاصل ہے جبکہ اس کے بعد ہنڈا سٹی،ہنڈا سوک،سوزوکی مہران اور سوزوکی کلٹس پسندیدہ ترین کاروں میں شامل ہیں،پاکستان کی نمبر ایک آٹو پورٹل ویب سائٹ کی جانب سے ملک کی آٹو انڈسٹری سے متعلق آٹو سروے کا تیسرا ایڈیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کے نئے رجحانات بتائے گئے ہیں۔سروے میں لوگوں کی خرید و فروخت کی عادات،ترجیحات اور رجحان سے متعلق بھی بتایا گیا ہے ،سروے میں ملک بھر سے تنخواہ دار طبقے،صنعتی شعبے اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تمام ہی عمر کے11ہزار سے زائد افراد سے تجزیہ حاصل کیا گیا ۔سروے کے دوران یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں تقریباً75فیصدڈرائیورز صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965پر عمل نہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں ،سروے کے مطابق ملک میں محض25فیصد افراد کے زیر استعمال کاریں انشورڈ ہیں جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہ کاریں بینک سے فنانسنگ پر لی گئی ہیں اور جن کیلئے انشورنس لازمی ہے ۔سروے کے مطابق قانون سے آگاہی نہ ہونے کے باعث لوگو ں میں کاریں انشورڈ کرانے کا رجحان نہیں ہے ،سروے کے دوران ایک اہم بات یہ بھی سامنے آئی کہ کاریں چلانے والوں کی اکثریت بناء لائسنس کے ہی کاریں چلانے میں ملوث ہے ،سروے کئے گئے افراد میں سے بھی 24فیصد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھے اور ان میں سے41فیصد کی عمر 21برس سے کم تھی،سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک میں ٹویوٹا کرولاکو پسندیدہ ترین کار کی حیثیت حاصل ہے جبکہ اس کے بعد ہنڈا سٹی،ہنڈا سوک،سوزوکی مہران اور سوزوکی کلٹس پسندیدہ ترین کاروں میں شامل ہیں،سروے میں توقع کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ مارکیٹ میں ٹویوٹا،ہنڈااور سوزوکی کی اجارہ داری ہے ،تاہم مستقبل میں نسان،ڈاٹسن،رینالٹ،واکس ویگن اور دیگر کار ساز اداروں کے پاکستان میں آنے سے ان تینوں کمپنیوں کو سخت چیلنج کا سامنا درپیش ہوگا۔سروے میں شامل افراد میں سے 60فیصد نے بتایا کہ وہ استعمال شدہ کاروں کی خریداری پسند کرتے ہیں جبکہ40فیصد نے خریداری کیلئے نئی کار کو اپنی ترجیحات میں بتایا ،گزشتہ دو برس کے دوران ملک میں آٹو فنانس لون میں تیزی دیکھی گئی ہے ،تاہم سروے میں شریک افراد میں سے 22فیصد نے نئی کار اور 5فیصد نے استعمال شد ہ کاروں کی خریداری کیلئے آٹو فنانس لون سے استفادہ کا اقرار کیا،یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بینکوں سے فنانس پر کاریں خریدنے والے افراد میں تعداد میں اضافہ متوقع ہے،عام طور پر کاریں خریدنے والے اس میں موجود حفاظتی خصوصیات سے متعلق زیادہ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں جیسا کہ امریکا،یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں دیکھا گیا ہے،تاہم پاکستان میں کاروں کی خریداری کرنے والے پہلے ایندھن کی بچت اور کار کی بعد از فروخت ویلیو سے متعلق استفسار کرتے ہیں جبکہ اس کے بعد سیفٹی فیچرز کا نمبر آتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ مقامی طور پر تیار ہونیو الی کاروں میں ایئر بیگ جیسی اہم سیفٹی فیچرز شامل نہیں ہوتے،سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ فیس بک،یوٹیوب اور دیگر سوشل ایپس کی مقبولیت کے باوجود دوران ڈرائیونگ74فیصد افراد ریڈیو سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ویب سائٹ کے سی ای او محمد رضا سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی50فیصد تعداد ہمارے ساتھ منسلک ہے اور جب آٹو انڈسٹری سے متعلق رجحانات اور اعداد و شمار کی بات آتی ہے تو یقینی طور پر ہم ہی صارفین کی آواز بنتے ہیں۔پاک وہیلز ڈاٹ کام2003سے اپنے قیام سے ملک بھر کے لاکھوں صارفین کو کاروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے اہم معلومات کی فراہمی کا سبب بن رہی ہے ۔
پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین گاڑی کون سی ہے؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
-
ایران نے روس سمیت دوست ممالک کو آبنائے ہرمز ٹرانزٹ فیس سے استثنیٰ دے دیا
-
جنسی زیادتی کی سزا برقرار، مشہور فنکار سے ایوارڈ واپس لے لیا گیا
-
ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل
-
40فیصد بھارتی نژاد افراد امریکا چھوڑنے پر غور کرنے لگے
-
ٹرمپ نے وفد کو مذاکرات کیلیے پاکستان جانے سے روکدیا،دورہ منسوخ کرنے کا اعلان



















































