منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیچ ڈراپ ہونے کی غلطی ہماری نہیں بلکہ ۔۔ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے حیران کن بات کہہ دی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔اوول کے میدان میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اور ہوا میں سوئنگ ہوتے بول کو پکڑا تھوڑا مشکل ہوتا ہے تاہم اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم نے بھی سیریز میں اب تک 9 سے 10 کیچ ڈراپ کیے ہیں لیکن اگر کھلاڑی کسی اہم مقام پر کیچ ڈراپ کرتا ہے تو میچ کی صورتحال بالکل تبدیل ہوجاتی ہے۔کپتان مصباح الحق کے سلپ میں نہ کھڑے ہونے کے سوال پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کا مڈ آف پر کھڑے رہنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ بولروں سے باآسانی بات کرسکیں لیکن سلپ پر کھڑے رہنے والے کھلاڑی کو بھی چوکنا رہنا پڑے گا۔واضح رہے کہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو سلپ میں کھڑے افتخار احمد نے پہلے ایلسٹر کک کا کیچ چھوڑا اور بعد میں اظہر علی نے ایک اہم موقع پر محمد عامر کی گیند پر معین علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا جنھوں نے بعد میں سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…