کوالمپور (نیوزڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس کوالمپور میں ختم ہوگیا،آئندہ سال منعقد ہونیوالے ایشین کپ کی میزبانی کا فیصلہ نا ہوسکا ، ۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس کونسل کے صدر اشرف الحق کی زیر صدارت کوالمپور میں ہوا ۔ اجلاس میں آئندہ سال ایشیاءکپ کی میزبانی کا فیصلہ ہونا تھا مگر بھارت کی طرف سے ایشیاءکپ کی میزبانی سے معذرت کے بعد اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اشرف الحق نے اس موقع پر کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن ممالک آئندہ دو ماہ میں ایشیاءکپ کی میزبانی کا فیصلہ خود کریں ۔ واضح رہے کہ آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل ایشیاءکپ ہونا ہے جو پہلی دفعہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ۔ دوسری طرف 30 جون کو ایشین کرکٹ کونسل ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے رکن ممالک کے نمائندے جن میں پاکستان کی جانب سے اقبال سکندر ، سری لنکا کے رمیش سلیناکے ، بنگلہ دیش کے امین الحق اور بھارت کے رائیڈو آئی سی سی کے ملازم بن جائیں گے اور ایشین ممالک کے معاملات کو دیکھیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں