اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان بھارت کوسیریز پر قائل کرنے کے لیے کوشاں

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان آئی سی سی میٹنگزکے دوران بھارت کو سیریز کھیلنے پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا، زمبابوے سے بھی آئندہ ماہ کے مجوزہ ٹور پر بات کی جائے گی، چیئرمین شہریارخان سمیت نجم سیٹھی اور سبحان احمد دبئی پہنچ چکے، اس دوران نئے صدر کا انتخاب بھی ہوگا، شہریارخان کے مطابق فوری طور پر نجم سیٹھی کے عہدہ سنبھالنے کا امکان کم ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی میٹنگز میں حصہ لینے کیلیے سب سے پہلے ہفتے کو چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد روانہ ہوئے، پیر کو انھیں موجودہ اور سابق چیئرمینز شہریار خان و نجم سیٹھی نے بھی جوائن کر لیا، روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ کونسل میٹنگز تو معمول کی ہیں، البتہ ہمارے لیے اہم بات دیگر بورڈ حکام سے ملاقات ہوگی، ہم دسمبر میں بھارتی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کھیلنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے بی سی سی آئی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اسی طرح زمبابوے سے ا?ئندہ ماہ کے مجوزہ دورئہ پاکستان پر بھی بات ہو گی۔ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نجم سیٹھی کا میٹنگ میں کوئی کام نہیں اور وہ شریک نہیں ہوں گے، مگر چونکہ وہ جلد آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے والے ہیں اس لیے انھیں ساتھ لے کر جا رہا ہوں کہ وہاں معاملات کو جانیں اور انھیں لوگوں سے متعارف کرایا جائے۔ شہریار خان نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہے کہ نجم سیٹھی فوری طور پر کونسل کی صدارت سنبھال لیں، امید ہے کہ آئندہ تین ماہ کیلیے بنگلہ دیش ہی اپنا کوئی نمائندہ نامزد کرے گا، یاد رہے یہ پوسٹ مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ دینے سے خالی ہوئی ہے، وہ ورلڈکپ میں متنازع بیانات دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…