ورلڈ کپ ، پی سی بی نے کھلاڑیوں پر عائد جرمانے معاف کردیئے

14  اپریل‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ2015 کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے کی گئی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے نتیجے میں عائد کردہ جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاف کردیا ہے۔دو ماہ قبل کرکٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کے وارم میچز میں سات پاکستانی کھلاڑیوں نے سڈنی میں تاخیر سے ہوٹل پہنچ کر کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کی تھی جس کے نتیجے میں مینیجر اکرم چیمہ نے شاہد آفریدی ، احمد شہزاد اور وہاب ریاض سمیت سات کھلاڑیوں پر تین تین سوڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
تاہم آکلینڈمیں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی خوشی میں منیجر نے عائد کردہ جرمانہ معاف کردیا ہے تاہم انیںہ خبر دار کیا کہ آئندہ ڈسپلن توڑنے والے کو معاف نہیں کیا جائےگا۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منیجر اکرم چیمہ نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیںآیا، کھلاڑیوں کے تاخیر سے ہوٹل پہنچنے کی وجہ سے ان پر جرمانہ لگایا گیا تھا جو جنوبی افریقہ سے فتح کے بعد معاف کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں کا رویہ بھی ڈسپن کا حصہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پی سی بی کو میری ضرورت ہوگی میں اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…