جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’درست خواب دیکھنے اور اس کی تعبیر معلوم کرنے کے تین طریقے‘‘

datetime 12  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ نے خوابوں کا علم سب سے پہلے انبیاء کرام میں سے حضرت یوسف ؑ کو عطافرمایا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے امام حسین ؑ کے شاگرد رشید امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں خواب تین طرح کے ہوتے ہیں رحمانی خواب،شیطانی خواب،نفسانی خواب،ان میں سے تعبیر صرف رحمانی خواب کی ہوتی ہے

باقی شیطانی اور نفسانی خواب کی تعبیر نہیں ہوتی رات کے ابتدائی حصے میں دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ سال میں آدھی رات کو دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ مہینوں میں اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر دس دن تک پوری ہوتی ہے وہ کون کونسے لوگ ہیں جن سے خوابوں کی تعبیر نہیں ہوچھنی چاہئے وہ چار قسم کی لوگ ہیں ۔1:بے دین لوگوں سے کیونکہ اللہ ان سے ناراض ہوتا ہے۔2:عورتوں سے کیونکہ ان میں عقل نہیں ہوتی۔3:جاہلوں سے کیونکہ وہ عالم نہیں ہوتے۔4:دشمنوں سے کیونکہ دشمنوں میں خیروبرکت نہیں ہوتی۔اگر خواب کی تعبیر پوچھنی ہو تو کسی عالم سے یا خوابوں کی تعبیر بتانے والے سے پوچھنی چاہئے اگر کوئی خواب میں ڈر جائے تو اس کے تین علاج ہیں ۔1:تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لے ۔2:تین مرتبہ اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے مطلب تھوکنا نہیں ہے صرف آواز پیداکرنی ہے ۔3:اپنی کروٹ تبدیل کر لے ۔ درست خواب دیکھنے اور اس کی تعبیر معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں ۔1:باوضو ہو کر سنت کے مطابق قبلہ رو دائیں کروٹ پر سوائے ۔2:کھانا نہ تو بہت زیادہ کھائے نہ بہت کم بلکہ درمیانہ کھانا کھائے۔3:سونے سے پہلے سونے کی دعا اللھم باسمک اموت واحیا پڑھ لے اور جب سو کر اٹھے تو سو کر اٹھنے کی دعا پڑھ لے تعبیر خواب سے متعلق یہ کچھ ضروری معلومات ہیں۔شادی خانہ آبادی ایک ایسا مبارک عمل ہے کہ جس سے نسل انسانی کا آغاز ہوا اور نسل انسانی آگے بڑھتی چلی گئی شادی کرنا نبیوں کی سنت بھی ہے اور حدیث مبارکہ کے مطابق شادی خانہ آبادی غیرشرعی رسومات سے بچتے ہوئے کرنے سے مسلمان کا آدھا ایمان بھی شیطان سے محفوظ ہوجاتا ہے شادی کا خیال جب بھی نوجوانوں کے ذہنوں میں آتا ہے تو ان میں خوشی کی لہر سے دوڑ جاتی ہے پھر کئی لوگ خواب میں اپنی یا کسی دوسرے کی شادی ہوتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں ۔حضرت امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے دلیل ہے کہ مرے گایامارا جائے گا اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہوجائے گی حضرت جابر مغربی ؒ اس بارے میں فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…