جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم دنیا میں سب سے زیادہ عبادت گزار اور سب سے امیر ہونا چاہتے ہو تو یہ دو کام کر لو 

datetime 11  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سوال کرتے ہیں یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دعا کر دیجئے میں مستجاب الدعوات بن جاؤ آپ نے دعا کی بجائے دوا بتا دی دعا کرتے تو ان کے لئے ہی کرتے دوا دنیا کا ہر فرد ہی استعمال کر سکتا ہے فرمایا اپنے کھانے کے حلال کر لو جو بولو گے قبول ہوجائے گا حلال رزق ہو تو زبان سے نکلنے والے کلمات کبھی اللہ رد نہیں فرما تا

سیدنا عمر اس لئے کہاکرتے تھے جب تک حرام سے انسان نہیں بچتا نہ دعاقبول ہوتی ہے نہ تسبیح قبول ہوتی ہے اور امام احمد بن حنبل فرمایا کرتے تھے اخلاق کی تعریف ہی یہ ہے حلال کو طلب کرنا اور حرام سے اجتناب کرنا گھر والوں پر وسعت کرنا یہی اخلاق ہے صحابی نے سوال کیا تھا اللہ کے رسول دو تمنائیں میرے دل میں ہیں کیسے پوری ہوسکتی ہیں پوچھا کونسی تمنا ہے کہا ایک دل چاہتا ہے کہ دنیا جہان میں سب سے بڑا عبادت گزار میں بن جاؤ کہا بن سکتے ہو آپ نے یہ نہیں فرمایا سجدے میں پڑ جاؤ کھانا پینا نہیں ہے اسی طرح م و ت آجائے سب سے بڑے عبادت گزار ہو گے فرمایا نہیں حرام چیزوں سے بچ جاؤ تجھ سے بڑا دنیا میں عبادت گزار ہو گا ہی کوئی نہیں سرتاج رسل ایک اور تمنا ہے میرا یہ بھی جی چاہتا ہے کہ میں دنیا میں سب سے امیر بن جاؤ ں آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ اچھا میں دعا کرتا ہوں جہاں چلتے جاؤ گے سونا بنتا جائے گا فرمایا جو تیرے رب نے تجھےدے دیا اس پر راضی ہو کر الحمد للہ کہہ دینا تیرے جیسا امیر ہی کوئی نہیں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس لئے فرمایا تھا سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے جو حرام سے پرورش پانے والا جسم ہے یہ جنت میں نہیں جائے گا جس جسم کی پرورش حرام سے ہوئی اس کے لئے آ ت ش ہی بہتر ہے اللھم انا نسئلک الحلال الٰہ العالمی سب کو حلال اور وافر مال نصیب فرمائے بلکہ حلال کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہر قسم کے حرام پہلوؤں سے روشن چہروں کو محفوظ فرمائے ہمارے اولادوں کو بھی محفوظ فرمائے ہماری نسلوں کو بھی محفوظ فرمائے اور اللہ اپنی رحمت سے اپنی عنایت سے ہمیں حلال اور وافر نصیب فرما جو بے روزگار ہیں ان کو تونگر بنا دے جن کو حلال دیا ہے ان کی حفاظت فرمادے شریروں کے شر اور حاسدوں اور حسد سے بچا دے ہماری اولادوں کو نیک بنا صدقہ جاریہ بنا اور آنکھوں کی ٹھنڈ بنا ۔آمین،اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…