جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

سورۃ مریم ؑروزانہ پڑھنے کاایسا فائدہ ہوتا ہے جو آپ کی زندگی کی تمام پریشانیاں دور کر دے

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سورۃ مریم قرآن مجید فرقان حمید کے سولہویں پارے کی سورت ہے یہ سورت نبی پاک ﷺ پر مکہ مکرمہ میں ماہ رجب پانچ نبوی سے قبل نازل فرمائی گئی اس سورت میں سیدہ مریم علیہ السلام کا تذکر ہ تفصیلاً کیا گیا اس مناسبت سے اس سورت کو آپ کے نامِ نامی سے موسوم کیا گیا یہ سورت چھ رکوعات اٹھانوے آیات اور سات صد اسی کلمات پر مشتمل ہے

اس سورت کے حروف کی تعداد تین ہزار نو سو ہے رسولِ پاک ﷺ کی مشہور حدیث پاک میرے ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھے گا اسے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں عطا کی جائیں گے اس کے مطابق اس سورت مبارکہ کی تلاوت کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمان کو انتالیس ہزار نیکیوں کا ثواب دیاجاتا ہے جناب خالد بن معدان ؒ فرماتے ہیں قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت میں داخل فرمائیں گے تو جنتی مزے لے کر سورہ یوسف اور سورہ مریم کی تلاوت کریں گے سبحان اللہ اس کی کتنی فضیلت ہے اس تحریر میں سورہ مریم پڑھنے کے فضائل بتائے جائیں گے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے آپ فرماتے ہیں کہ جوکوئی سورہ مریم روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے اس کی ہر مراد پوری ہوگی اگر وہ اولاد کی نیت سے پڑھے گا اگر وہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اولاد عطا فرمائے اولاد نہیں ہورہی اس نیت سے سورت کی تلاوت کرتا ہے کہ مجھے اولاد ہو تو فرمایا وہ اپنے مقصد کے اندر کامیاب ہوجائے گا کتنی بابرکت سورت سورہ مریم اس کی برکت سے آپ کے دل کے اندر جو آپ کی حاجتیں ہیں وہ پوری ہوں گی جس مقصد کے لئے آپ پڑھیں گے انشاء اللہ اس مقصد میں کامیابی ہو گی من کی مراد پوری ہوگی تو اس سورت کو آپ اپنا وظیفہ بنا لیجئے اس سورت کی تلاوت کیجئے اس سورت کی جن لوگوں نے تلاوتیں کیں ان کا وظیفہ بنایا انہوں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے صدقے میں تمام مسلمانوں کی پریشانیوں کو دور فرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…