جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

غربت اور تنگ دستی کا یقینی خاتمہ نبی کریم ﷺ کی بتائی ہوئی خاص دعا

datetime 29  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی اکرم ﷺ کا ارشادِ مبارک ہے کہ جنت میں ایک دروازہ ہے اس دروازے سے روزے رکھنے والے ہی قیا مت کے دن داخل ہوں گے ان کے علاوہ اور کوئی داخل نہیں ہوگا کہا جائے گا کہ روزہ رکھنے والے کہاں ہیں پھر وہ اس دروازے سے داخل ہوں گے اور جب روزہ رکھنے والوں میں آخر داخل ہو گا تو وہ دروازہ بند ہو جائے گا۔

اور پھر کوئی اس دروازے سےداخل نہیں ہوگا رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا بہت ہی خاص مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتے ہیں اور کہتے ہیں۔ اے میرے بندے مانگ کیا مانگتا ہے اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ ذکر و ازکار کیا جائے اور تمام روزے رکھے جائیں تا کہ اللہ کو راضی کیا جا سکے رمضان المبارک کی منا سبت سے ہم آپ کے لیے ایک ایسا وظیفہ لے کر آئے ہیں کہ جس کو کرنے سےآ پ مال دار بن جائیں گے اگر آپ کے گھر میں تنگ دستی ہے غربت ہے اورآپ چاہتے ہیں کہ آپ مال دار ہو جائیں اور رزق میں فراوانی ہو تو یہ وظیفہ اس متعلق ہے لیکن اس سے پہلے ایک گزارش ہے کہ میری ان باتوں کو بہت ہی زیادہ غور سے سنیے گا تا کہ اس عمل کے بارے میں آپ کو اچھے سے معلوم ہو سکے۔ ایک شخص آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی غربت اور تنگ دستیاں بیان کرنے لگا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فر ما یا جب تم اپنے گھر میں داخل ہوا کرو تو سلام کیا کرو چاہے گھر میں کوئی موجود ہو بھلے نہ ہو مجھ پر درود و سلام بھیجا کرو اور ایک بار سورۃ اخلاص پڑ ھو۔ اس شخص نے بالکل ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے رزق میں اتنی بر کت اور کشادگی دی کہ نا صرف اس کے پڑوسی بلکہ اس کے رشتہ دار بھی فیض یاب ہونے لگے اسی لیے آپ کو چاہیے کہ آپ جب بھی داخل ہوں چاہے گھر میں کوئی موجود ہو چاہے نہ ہو آپ سلام ضرور کر یں اور نبی اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس پر درودو سلام ضرور بھیجا کر یں۔ کثر ت سے پڑ ھیں اور سورۃ اخلاص لازمی پڑ ھیں۔ہر وظیفہ انسان کے لیے بہت ہی زیادہ بہتریاں لے کر آتا ہے بس کمزوری ہم میں ہی ہوتا ہے کہ ہم ان وظیفوں کا ٹھیک سے استعمال نہیں کر پاتے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان وظیفوں پر کامل یقین کے ساتھ عمل کر یں نہ صرف عمل کر یں بلکہ لوگوں کو بھی اس بات کا یقین دلا ئیں کہ یہ جو وظیفے ہو تے ہیں یہ سچے ہوتے ہیں بس ان کو اگر اچھے اندار اور کامل انداز میں کیا جائے تو ہمیں بہت ہی زیادہ فائدہ ملتا ہے۔ وظیفے اللہ کی طرف سے ہر قسم کی مشکل سے نکلنے کا ایک بہترین تحفہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…