جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپؐ نے اونٹ خرید کر آزاد کر دیا ، اونٹ نے حضورؐ کے کان مبارک میں تین دفعہ دعا کی جس پر آپؐ نے امین کہا ، چوتھی بار اونٹ نے کیا دعا کی کہ نبی کریمؐ آبدیدہ ہو گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت تمیم داری ؓ بیان کرتے ہیں ہم حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضر تھے کہ ایک اونٹ بھاگتا ہوا آیا او رحضور نبی کریم ﷺ کے سرانور کے پاس آکر کھڑا ہوگیا جیسے کان میں کوئی بات کہہ رہا ہو ۔ آپﷺ نے فرمایا اے اونٹ پُرسکون ہوجا اگر تو سچا ہے تو تیرا سچ تجھے فائدہ دے گا اگر تو جھوٹا ہے تو تجھے اس جھوٹ کی سزا ملے گی بیشک جو

ہماری پناہ میں آجاتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اسے امان دے دیتا ہے ۔ اور ہمارے دامن میں پناہ لینے والا کبھی نامراد نہیں ہوتا ۔ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ یہ اونٹ کیا کہتا ہے آپﷺ نے فرمایا اس اونٹ کے مالکوں نے اسے ذبح کرکے اسکا گوشت کھا لینے کا ارادہ کرلیا تھا یہ ان کے پاس سے بھاگ آیا ہے اور اس نے تمہارے نبیﷺ سے محبت مانگی ہے ۔ہم سب ابھی گفتگو میں مشغول تھے کہ ا س اونٹ کے مالک بھاگتے ہوئے آئے جب اونٹ نے انہیں آتے دیکھا تو وہ دوبارہ حضورﷺ کے سرمبار ک کے قریب ہوگیا اور آپﷺ کے پیچھے چھپنے لگا ان کے مالکوں نے عرض کیا یارسول اللہﷺ ہمار ا یہ اونٹ تین دن سے ہمارے پاس سے بھاگا ہوا ہے ۔ آج یہ ہمیں آپکی خدمت میں ملا ہے ۔اس پر آپﷺ نے فرمایا یہ میرے سامنے شکایت کررہا ہے یہ کہتا ہے کہ یہ تمہارے پاس کئی سال تک پلا بڑا جب موسم گرما آتا توتم گھاس اور چارے والے علاقوں کی طرف اس پر سوار ہوکر جاتےاور جب موسم سرما آتا تو اسی پر سوار ہوکر گرم علاقوں کی طرف کوچ کرتے ۔ جبکہ یہ اس خستہ حال کی عمر کو پہنچ گیا ہے تو تم نے اسے ذبح کرکے اس کا گوشت کھا لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ انہوں نے عرض کیا ۔ خدا کی قسم ،یا رسول اللہ یہ بات بلکل اسی طرح جیسے آپ نے بیان فرمائی ہے ۔ اس پر حضور ﷺ نے فرمایا ایک اچھے خدمت گزار کی اس کے مالکوں کی طرف سے کیا یہی جزا ہوتی ہے ۔ وہ عرض گزار ہوئے یا رسول اللہﷺ

اب ہم نہ اسے بیچیں گے اور نہ ہی اسے ذبح کریں گے ۔ اس کے بعد آپﷺ نے اس اونٹ کو ایک سو درہم میں خرید لیا اور پھر فرمایا اے اونٹ جا تو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر آزاد ہے ۔ اس اونٹ نے حضورﷺ کے سرمبارک کے پاس اپنا منہ لے جاکر کوئی آواز نکالی تو آپﷺ نے فرمایا آمین۔اس نے پھر دعا کی ۔ آپﷺ نے پھر فرمایا آمین۔ اس نے پھر دعا کی آپﷺ پھر فرمایا آمین۔اس نے جب چوتھی

مرتبہ دعا کی تو آپﷺ آبدیدہ ہوگئے ۔ آنکھوں سے آنسوبہنے لگے ۔ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ اونٹ کیا کہہ رہا ہے ۔ آپﷺ نے فرمایا اس نے پہلی دفعہ کہا اے نبی مکرم اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام اور قرآن کی طرف سے بہترین جزا عطاء فرمائے میں نے کہا آمین ۔ پھر اس نے کہا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز آپ کی امت سے اسی طرح خوف کو دور فرمائے جس طرح آپ نے مجھ سے خوف کو دور فرمایا ہے میں نے کہا آمین۔ پھر اس نے دعا کی اللہ تعالیٰ دشمنوں سے آپ کے امت کے خون کو اسی طرح محفوظ رکھے

جس طرح آپ نے میرا خون محفوظ فرمایا ہے ۔اس نے پھر کہا اللہ تعالیٰ آپ کے امت کے درمیان جنگ وجدال پید انہ ہونے دے یہ سن کر مجھے رونا آگیا کیونکہ یہی دعائیں میں نے بھی اپنے اللہ تعالیٰ سے مانگی تھیں تو اللہ تعالیٰ نے پہلی تین تو قبول فرما لیں لیکن آخری دعا سے منع فرمادیا جب جبرائیل ؑ نے مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبردی ہےکہ میری یہ امت آپس میں جنگ کرکے فنا ہوگی جو کچھ ہونے والا ہے قلم اسے لکھ چکا ہے ۔نبی کریمﷺ کی یہ حدیث مبارکہ آج بلکل سچ ثابت ہورہی ہے آج کے دور پر

نظر دوڑائیں ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمان کس طرح ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں ایک دوسرے کو کس طرح قتل کررہے ہیں ۔فرقہ واریت کے نام پر ایک دوسرے کی جان کے دشمن کیے ہیں ۔ جتنا نقصان مسلمان نے مسلمان کا کیا ہے اتنا نقصان شاید کافروں نے مسلمانوں کا نہیں کیا۔ ہمیں چاہیے ہم اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں ایک اُمت بن جائیں آپس کی نفرتوں کو ختم کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…