جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

جس گھر میں جمعہ کے دن بعد نماز عصر سورۃ اخلاص پڑھی جائے پھر وہاں کیا ہوتا ہے ؟ جان کر سبحا ن اللہ کہہ اٹھیں گے

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حدیث پاکؐ کا مفہوم ہے کہ جمعہ کے دن کو باقی دنوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسا کہ رمضان المبارک کو باقی دنوں پر یہی وجہ ہے کہ جمعہ کے دن سے بہت سے وظائف منسلک ہیں ظاہر بات ہے کہ جتنے مبارک اوقات ہوں گے ان میں کئے گئے اعمال بھی اتنی ہی برکت و فضیلت والے ہوں گے سورہ اخلاص بڑی فضیلت کی حامل ہے اسے نبی کریم نے ثلث القرآ ن یعن

ی ایک تہائی قرآن قرار دیا ہے اور اسے رارت کو سونے سے پہلے پڑھنے کی تاکید فرمائی ہے یہ چار آیات پر مشتمل مختصر سورت ہے جو اپنے اندر بے شمار فضائل لئے ہوئے ہے جو احادیث نبویہ سے ثابت ہے ۔اس تحریر میں ان فضائل کے بارے میں بتایا جارہا ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ اس سورت کا آپ جمعہ کے دن کیا وظیفہ کر سکتے ہیں اور یہ وظیفہ آپ نے کیسے کرنا ہے ۔ترمذی حاکم وغیرہ کی روایات میں ہے کہ مشرکین مکہ نے رسول اللہ سے اللہ تعالیٰ کا نسب پوچھا تھا ان کے جواب میں یہ سورت نازل ہوئی بعض روایات مین ہے کہ مشرکین کے سوال میں یہ بھی تھا کہ اللہ تعالیٰ کس چیزکا بناہوا ہے سونے چاندی یا کسی اور چیز کا ان کے جواب میں یہ سورت نازل ہوئی یاد رہے کہ احادیث کے اندر اس سورت کے بے شمارفضائل بتائے گئے ہیں ان میں سے چند فضائل یہ ہیں ترمذی نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ نے لوگوں سے فرمایا کہ سب جمع ہوجاؤ میں تمہیں تہائی قرآن سناؤں گا جو جمع ہوسکتے تھے جمع ہوگئے تو آپ تشریف لائے اور قل ھواللہ احد یعنی سورہ اخلاص کی تلاوت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے بروایت مسلم ایک دوسری روایت میں حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی ہر رات جب بستر پر تشریف لاتے تو قل ھو اللہ احد اور قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوںپر پھونک کر سر اور چہرے سے شروع کر کے اپنے جسم پر جہاں تک ہاتھ جاتا تین بار پھیر تے عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی نے ایک شخص کو لشکرکا امیر بناکر بھیجا تو وہ اپنے لشکر والوں کو نماز پڑھاتا اور اس میں ہر رکعت میں سورہ اخلاص پڑھتا جب وہ واپس پلٹے تو انہوں نے اس کا ذکر نبی سے کیا نبی فرمانے لگے اس سے پوچھو کہ یہ کام وہ کسی لئے کرتا تھا انہوں نےاس سے پوچھا تو اس نے جواب دیا اس لئے کہ یہ رحمن کی صفت ہے اور میں اسے پڑھنا پسند کرتاہوںتو نبیؐ فرمانے لگے کہ اسے یہ بتا دو کہ اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کرتا ہے ۔ وظیفہ اس کا یہ ہے کہ ہر جمعہ کو جمعہ کے بعد اس سورت کا جتنا زیادہ ہوسکے ورد کیا جائے اول و آخر درودپاک گیارہ مرتبہ ضرور پڑھا جائے اور پھر اللہ تعالیٰ سے رو رو کر گڑگڑا کر عاجز ی وانکساری سے دعا کیجئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…