ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کہتے ہیں ایک بادشاہ نے اپنے وزیرکو آدھی سلطنت دینے کو کہالیکن ساتھ ہی کچھ شرائط بھی عائد کر دیں، وزیر نے لالچ میں آ کر شرائط جاننے کی درخواست کی، بادشاہ نے شرائط سوالوں کی صورت میں بتائیں۔۔۔

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

کہتے ہیں ایک بادشاہ نے اپنے وزیرکو آدھی سلطنت دینے کو کہا. لیکن ساتھ ہی کچھ شرائط بھی عائد کر دیں. وزیر نے لالچ میں آ کر شرائط جاننے کی درخواست کی۔ بادشاہ نے شرائط ۳ سوالوں کی صورت میں بتائیں۔سوال نمبر ۱: دنیا کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے؟سوال نمبر ۲: دنیا کا سب سے بڑا دھوکا کیا ہے؟سوال نمبر ۳: دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے؟ بادشاہ نے اپنے وزیر کو

حکم دیا کہ وہ ان تین سوالوں کے جواب ایک ہفتہ کے اندر اندر بتائے بصورت دیگر سزائے موت سنائی جائے گی. وزیر نے پہلےدنیا کی بڑی سچائی جاننے کے لئے ملک کے تمام دانشوروں کو جمع کیا اور ان سے سوالات کے جواب مانگے۔ انہوں نے اپنی اپنی نیکیاں گنوائیں لیکن کسی کی نیکی بڑی اور کسی کی چھوٹی نکلی لیکن سب سے بڑی سچائی کا پتہ نہ چل سکا۔ اس کے بعد وزیر نے دنیا کا سب سے بڑا دھوکا جاننے کی لئے کہا تو تمام دانشور اپنے دئیے ہوئے فریب کا تذکرہ کرتے ہوئے سوچنے لگے کہ کس نے کس کو سب سے بڑا دھوکا دیا لیکن وزیر اس سے بھی مطمن نہیں ہوا اور سزائے موت کے خوف سے بھیس بدل کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ چلتے چلتے رات ہو گئی. اس دوران اس کو ایک کسان نظر آیا جو کھرپی سے زمین کھود رہا تھا. کسان نے وزیر کو پہچان لیا. وزیر نے اس کو اپنی مشکل بتائی جسے سن کر کسان نے وزیر کو اس کے سوالوں کے جواب کچھ یوں دیے. دنیا کی سب سے بڑی سچائی موت ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا دھوکا ذندگی ہے۔ تیسرے سوال کا جواب دینے سے پہلے کسان بولا کے اگر میں تمہارے سارے سوالوں کے جواب بتا دوں تو مجھے کیا ملے گا؟سلطنت تو تمہارے ہاتھ آئے گی۔ یہ سن کر وزیر نے اپنے بیس گھوڑوں کی پیشکش کی اور اسے اصطبل کا نگران بنانے کی پیشکش بھی۔ کسان نے یہ سن کر انکار کر دیا۔ وزیر نے سوچا یہ تو آدھی سلطنت کا خواب دیکھ رہا ہے. وہ چل دیاتو کسان بولا آج بھاگ گئے تو پوری زندگی بھاگتے رہو گے اور بادشاہ کے بندے تمہارا پیچھا کرتے رہے گے۔ یہ سن کر وزیر پلٹا اور آدھی سلطنت کی پیشکش کر دی۔ لیکن کسان نے انکار کر دیا. اتنے میں ایک کتا آیا اور اور پیالے میں رکھے دودھ میں سے آدھا پی کر چل دیا. کسان بولا مجھے آدھی سلطنت نہیں چاہیے بس تم یہ کتے کا بچا ہوا دودھ پی لو تو میں تمہارے سوال کا جواب دے دوں گا. یہ سن کر وزیر تلملا گیا مگر اپنی موت اور جاسوسوں کے ڈر سے اس نے دودھ پی لیا اور اپنے تیسرے سوال کا جواب مانگا. کسان نے کہا کہ دنیا کی سب سے میٹھی چیز انسان کی غرض ہے جس کے لئے وہ ذلیل ترین کام بھی کر جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…