جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈی کروز فیملی کے نام سے مشہور ایک خاندان کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ، اس خاندان کے تمام 12ارکان پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے ، ان بہن بھائیوں کی اوسط  ان 12 افراد کو مجموعی طور پر سب سے زائد عمر والا خاندان کہا گیا ہے

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ڈی کروز فیملی کے نام سے مشہور ایک خاندان کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیاگیاہے۔ اس خاندان کے تمام 12ارکان کراچی میں پیدا ہوئے اور اب ان کی اکثریت مختلف ممالک میں آباد ہے۔ بہن بھائیوں کی اوسط عمر 75 سے 97 برس ہے اور اگر ان کی عمروں کو جمع کیا جائے تو وہ مجموعی طور پر 1042 برس اور 325 دن بنیں گی۔ اس لحاظ سے ان 12 افراد کو

*مجموعی طور پر سب سے زائد عمر والا خاندان کہا گیا ہے۔2018میں پورا خاندان ایک جگہ جمع ہوا تو سب سے چھوٹی بہن 75 سالہ جینیا نے اپنے ایک بھانجے کی بات دوہرائی جس میں اس نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت سب غیریقینی انداز میں ہنسے لیکن دو سال بعد 15 دسمبر 2020 کو خود گنیز نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں ایک سند سے نوازا۔جینیا کے مطابق یہ ایک خوشگوار لمحہ تھا اور تمام بہن بھائیوں کا شمار ملکر ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔ ڈی کروز خاندان کے بہن بھائی سوئزرلینڈ، امریکہ ، کینیڈا اور لندن میں رہتے ہیںلیکن اب بھی وہ سال میں تین مرتبہ ضرور ملتے ہیں تاہم2020 میں عالمی وبا کے دوران انہوں نے زوم اورآن لائن ملاقاتیں ہی کیں اب ہر روز وہ لندن کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے زوم کانفرنس میں جمع ہوکر گفتگو کرتے ہیں۔جینیا جب ڈیڑھ سال کی تھی تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا ۔ اس طرح 22 برس میں 12 بچوں نے دنیا میں آنکھ کھولی جس کے بعد ان کی والدہ نے تمام بچوں کی پرورش کی اور انہیں پروان چڑھایا۔ڈی کروز خاندان کے افراد کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔ڈورین، 3 ستمبر 1923، پیٹرک 30 ستمبر 1925، جینی وی، 4 جولائی 1927، جوائس، 2 مارچ 1929، رونی، 24 اگست 1930، بیرِل، 26 اگست 1932، جو، یکم جون 1934، فرانسیسکا، 17 ستمبر 1936، التھیا، 24 جولائی 1938، ٹیریسا، 9 جون 1940، روزمیری، 30 مارچ 1943، یوجینیا، 24 اکتوبر 1945کوپیداہوئے۔ان نو بہنوں اور تین بھائیوں کے والد کا نام مائیکل اور والدہ کا نام سیسیلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…