پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

حرم شریف کے کبوتروں سے متعلق مختلف روایات  ہیں مگر کسی کی صداقت پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی ایک روایت یہ ہے کہ یہ کبوتر ابابیل کی نسل سے ہیں جو۔۔۔

datetime 30  دسمبر‬‮  2020 |

حرم شریف کے کبوتروں کے متعلق مختلف روایات ہیں مگر کسی کی صداقت پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی۔ایک روایت یہ ہے کہ یہ کبوتر ابابیل کی نسل سے ہیں جو ابرہہہ حبشی کے لشکر کی تباہی کیلئے اللہ تعالٰی کے خصوصی انتظام سے آئے تھے۔ ایک اور روایت یہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود کبوتر ان دو کبوتروں کی نسل سے ہیں جو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی ہجرت کے موقع پر

غارِ ثور کے دہانے پر تھے۔ کچھ بھی ہو مگر ان کبوتروں کی بہتات نے علمائے کرام اور مختلف سرمایہ داروں کے درمیان ایک تنازعہکھڑا کر دیا ہے۔ حرم مکی شریف کے آس پاس ان کبوتروں کو خصوصی تحفظ حاصل ہے جس کے باعث ان کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، کبوتروں کی بیٹیں مکہ مکرمہ کی عمارتوں کے حسن کو گہنانے کا باعث بن رہی ہیں۔ بعض کمپنیوں نے ایک خاص فریکوئینسی میں آواز نکالنے والے آلات متعارف کرائے ہیں، جنہیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے جوڑنے کے بعد کبوتروں کو وہاں سے دور اڑایا جا سکتا ہے جبکہ علماء کا کہنا ہے کہ کبوتروں کو مارنا، ان کو ایذا پہنچانا اور غذاء سے محروم رکھنا کسی طور پر جائز نہیں، اور نہ ہی ایسا کوئی طریقہ اختیار کرنا جائز ہے جس کی وجہ سے حرم شریف کے کبوتروں کو یہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جا سکے۔ مولانا ضیاء الدین مدنی علیہ رحمہ فرماتے ہیں کہ جب سعودیوں نے حرم شریف کا انتظام سنبھالا تو حرم نبوی صل اللہ علیہ وسلم کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے فیصلہ کیا کہ حرم نبوی صل اللہ علیہ وسلم میں کبوتروں کے لیے دانہ نہ ڈالا جائے اس طرح کبوتر دانہ کی تلاش کے لیے دوسری جگہوں میں منتقل ہو جائیں گے اور حرم شریف صاف رہ سکے گا۔ اس حکم پر عمل کیا گیا کئی دن گزر گئے دانہ تو نہیں ڈالا مگر کبوتروں کی گنبد خضراء سے محبت کا یہ عالم کہ بھوک سے تو مر رہے ہیں مگر آستانہ محبوب چھوڑنے کے لیے تیار نہیں اہل مدینہ منورہ نے اس عشق و محبت بھرے منظر کو دیکھا۔ دنیا میں یہ بات شہرت پکڑ گئی لوگوں نے حکومت کو تار دیے اصرار کیا پھر حسب سابق دانہ ڈالنا شروع ہو گیا۔ بعض حضرات کا خیال ہے یہ کبوتر اس کبوتر کی نسل ہیں جو نوح عليه السلام کی کشتی سے آیا اور خشکی کی خبر دی۔ علامہ علی بن برہان الدین حبلی فرماتے ہیں یہ کبوتر اس جوڑے کی نسل سے ہیں جنہوں نے غارِ ثور پر گھونسلہ بنایا اور انڈے دیے محبوب کریم صل اللہ علیہ وسلم کو ان کی خدمت ایسی پسند آئی کہ انکی نسل کو بھی اپنے پاس رہنے کی اجازت فرمادی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…