جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک شخص جسے شیطان نے یہ کہہ کر بھٹکا دیاتھا کہ تو کب تک اللہ اللہ کرے گا وہ تو تیری سنتا ہی نہیں، اس شخص کیساتھ کیا ہوا؟

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

ایک شخص رات کو اللہ کے ذکر میں مشغول تھا اور اس کی زبان پر اللہ اللہ کا ورد جاری تھا۔۔شیطان نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالا۔۔ ” کب تک اللہ اللہ کی رٹ لگائے جائے گا۔۔ ادھر سے تو کوئی جواب نہیں ملتا اور تو ہے کہ پہر بھی مسلسل اسی کو پکارے جا رہا ہے۔۔ “شیطان کی یہ بات سن کر اس شخص کا دل ٹوٹ گیا۔

یہی سوچتے اور روتے روتے اسے نیند آگئی۔۔عالم خواب میں حضرت خضر علیہ السلام تشریف لائے اور پوچھا۔۔ “اے نیک بخت ! تونے ذکر حق کیوں چھوڑ دیا۔۔؟”اس نے دکھی دل سے کہا۔۔ ” بارگاہ خداوندی سے مجھے کوئی جواب نہیں ملتا اسی لیے فکرمند ہوں کہ کہیں میرے ذکر کو رد ہی نہ کر دیا گیا ہو۔۔ “حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا۔۔ ” اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تیرے پاس جائوں اور تجھ کو بتائوں کہ”تو جو اللہ کا ذکر کرتا ہے وہی ہمارا جواب ہے۔۔ تیرے دل میں جو سوز و گداز پیدا ہوتا ہے وہ ہمارا ہی تو پیدا کیا ہوا ہے اور یہ ہمارا ہی کام ہے کہ تجھ کو ذکراللہ میں مشغول کردیا ہے۔۔ تیرے ہر “یا اللہ” کہنے میں ہماری ۱۰۰ لبیک پوشیدہ ہیں۔۔ “جان جاہل زیں دعا جز دور نیست۔۔زانکہ “یارب”گفتنش دستور نیست۔۔یعنی ایک جاہل اور غافل کو سچے سے دل سے دعا (ذکر) کی توفیق ہی نہیں ہوتی کیوں کہ “یارب” کہنا اس کی عادت ہی نہیں۔۔!!(مثنوی مولانا روم۔۔)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…