جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ فہد کمپلیکس کے زیراہتمام نئے منصوبوں کا افتتاح نئے منصوبوں میں کتنے سائز کے نئے قرآنی نسخوں کی اشاعت شامل ہے؟جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ودعوت و ارشاد اور شاہ فہد کمپلیکس برائے طباعت واشاعت قرآن کریم کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مدینہ منورہ میں کمپلیکس نے نئے طباعتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق نئے شروع کیے جانے والے طباعتی اور اشاعتی منصوبوں میں13.519.3سائز کے نئے قرآنی نسخوں کی اشاعت بھی شامل ہے۔

اس منصوبے میں شائع کیے جانے والے قرآن پاک کے نسخے کے ہرصفحے کا اختتام آیت کے اختتام کے ساتھ نہیں ہوتا۔ اسی طرح 3524.5 سائز کے نئے محسن رسم الخط میں قرآن پاک کی اشاعت بھی شامل ہے۔شاہ فہد کمپلیکس کے زیراہتمام نئے پروجیکٹس میں فلپائنی زبان التگالوگ میں قرآن پاک کا ترجمہ بھی شامل ہے۔ التگالوگ بولنے والے باشندوں کی تعداد 5 کروڑ سے زاید ہے۔ اس کے علاوہ کمپلیکس کی ویب سائٹ پر 14 زبانوں امازیگی، باسا، التگالوگ، الدغبانیہ، تاجک، ملاوی، مندریہ، لانکو، تلگو، فارسی، ویتنامی، ملیباریہ اور نیبالیہ زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کی اشاعت بھی نئے منصوبوں کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ اشاروں کی زبان میں معذور افراد کے لیے عقیدہ، طہارت، نماز، عبادات، معاملات، اخلاق اور آداب کے حوالے سے قرآنی تعلیمات پرمبنی کتابوں کی طباعت کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت مسجد نبوی کے اندرونی مناظر کو ورچوئل شکل میں 360 ڈگری کے زاویے کے مطابق عکس بند کرنے اور اس کی فلم تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے میں پوری مسجد نبوی کے مناظر کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کا آغاز مسجد نبوی کے باب السلام سے ہوگا اور جو باب جبریل سے گذر کر روضہ اطہر، باب رحمت اور بیرونی گیلریوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ تمام مناظر کوپینورامک انداز میں مربوط کرکے انہیں دوربین کے ذریعے زائرین کو دکھانے کا اہتمام کیا جائیگا۔ڈاکٹر آل الشیخ نے بتایا کہ سعودی وزارت مذہبی امور اعلی معیار کے قرآن پاک کے نسخوں کی طباعت واشاعت اور پوری دنیا میں ان کی ترسیل کو پورے عالم اسلام کے لیے اپنی خدمت کا حصہ سمجھتی ہے۔ وزارت نے 1405ھ کے بعد قرآن پاک کی اشاعت وتدوین میں 100 فی صد اضافہ کیا اور اس کے بعد اب تک قرآن پاک کے 50لاکھ نسخے طبع کیے گئے جب کہ مجموعی نسخوں کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ دو سال کے دوران قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخے طبع کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…