جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلمان باقی حلال جانور ذبح اور مچھلی بغیر ذبح استعمال کیوں کرتے ہیں؟سائنسدانوں نے اسلام کی حقانیت تسلیم کر لی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کو ایسے جانور کا گوشت استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو حلال قرار دیا گیا ہے اور اسے اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔ غیر مسلم مسلمانوں کے ذبحیہ کا تمسخر اور اعتراض کرتے نظر آتے ہیں اور مختلف طریقہ سے جانوروں کو مار کر ان سے خود گوشت حاصل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں تو مچھلی سے متعلق حکم ہے کہ اس کا شکار کروں اور کھائو یعنی بغیر ذبح کئے مسلمان مچھلی کھا لیتے ہیں تو دیگر جانوروں کو ذبح کر کے ہی کیوں ان

سے گوشت حاصل کیا جاتا ہے۔غیر مسلموں کے مسلمانوں پر اٹھائے گئے اس سوال کا جواب اسلام کے اوائل میں دے دیا گیا تھا تاہم اب جدید سائنس نے غیر مسلموں کے اس اعتراض کا جواب اور مسلمان مچھلی بغیر ذبح کئے کیوں استعمال کرتے ہیں کا ایسا حیران کن جواب دیا ہے کہ آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے.سائنس کے مطابق مچھلی جیسے ہی پانی سے باہر آتی ہے تو اس کے جسم میں موجود تمام خون فوراً اپنا راستہ بدل لیتا ہے اور مچھلی کے منہ میں واقعہ ”ایپی گلوٹس“ میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے. مچھلی کے پانی سے نکلنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے جسم میں موجود خون کا ایک ایک قطرہ ایپی گلوٹس میں جمع ہو جاتا ہے اور اس کا گوشت خالص اور حلال رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مچھلی کو ذبح کرنے کی ضرورت ہی باقی نہیں رہتی اور جس دوران مچھلی کا گوشت بنایا جارہا ہوتا ہے تو ”ایپی گلوٹس“ کو بھی نکال دیا جاتا ہے.یہی نہیں سائنس نے ذبحہ کر کے جانور کا گوشت استعمال کرنے کے اسلامی طریقہ کے حکم کے پیچھے حقیقت بھی آشکار کی ہے جس کے باعث غیر مسلم بھی ہکا بکا رہ گئے ہیں کیونکہ جب کسی جانور کو ذبح کیا جاتا ہے تو اس کے دل اور دماغ کا رابطہ ختم نہیں ہوتا اور دل جانور کی وریدوں اور شریانوں میں موجود تمام خون کے باہر نکلنے تک دھڑکتا رہتا ہے اور اس طرح اس کا گوشت خون سے پاک اور حلال ہو جاتا ہے.دوسری جانب جب کسی جانور کو غیر اسلامی طریقے یعنی ”جھٹکے“ وغیرہ کے ذریعے ہلاک کیا جاتا ہے تو اس کا دل بھی فوراً دھڑکنا بند کر دیتا ہے اور یوں جسم سے خون کا اخراج ہو ہی نہیں پاتا. سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ مختلف قسم کی سنگین بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیموں اور بیکٹریاز کی افزائش کیلئے خون بہترین چیز ہے اور جب جانور کے جسم سے خون کا اخراج نہیں ہوتا تو یہ گوشت کو ہی خراب کر دیتا ہے اور جب انسان اسے کھاتے ہیں تو بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…