جانوروں کی تصاویر والی ٹی شرٹ میں کیا نماز ہو جاتی ہے؟معروف اسلامی سکالر کی فکر انگیز نصیحت

25  اکتوبر‬‮  2020

نماز میں مسلمان کا کیسا لباس ہونا چاہئے اس سے متعلق اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے بتایا کہ نوجوان عموماََ ایسی ٹی شرٹس کا استعمال کرتے ہیں جس پر کسی جانور کی شکل بنی ہوتی ہے یا کسی جاندار چیز کی تو یہ جائز نہیں ایسا نہ کریں۔ننگے سر نماز پڑھنے کی عادت کو نہیں اپنانا چاہئے ہاں کبھی بحالت مجبوری ٹوپی نہ ہو تو

اس کے بغیر پڑھ لینے میں گناہ یا مذائقہ نہیں۔ آپ نے لوگوں کی عمومی رائے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بغیر ٹوپی کے نماز ہو جاتی ہے، اس بات کا جواب یہ ہے کہ کیا حضور اکرمﷺ نے کبھی ایسے نماز پڑھی یا کبھی ننگے سر صحابہ کرامؓ نے نماز ادا کی، کیااولیائے کرام ؒ نے بھی کبھی ایسا کیا۔کیا ان مقدس شخصیات کو ننگے سر نماز ادا کرنے سے متعلق مسئلے کا علم نہیں تھا۔؟اگر کبھی ٹوپی میسر نہیں تو اور بات ہے مگر ننگے سر نماز ادا کرنے کی عادت نہیں ڈالنی چاہئے بلکہ عمامہ شریف باندھ کر نماز پڑھنے کا ثواب بھی زیادہ ہے۔مساجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں اسی لئے رکھی جاتی ہیں تاکہ نماز کیلئے آنے والوں کو احساس ہو حالانکہ پلاسٹک لباس نہیں بلکہ وہ مکروہ ہوتا ہے۔ہمیں مسجد میں ایسا لباس پہن کر جانا چاہئے جس سے ہمیں یہ احساس ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہونے کیلئے یہاں آئے ہیں۔مساجد میں پلاسٹک کی ٹوپیاں اسی لئے رکھی جاتی ہیں تاکہ نماز کیلئے آنے والوں کو احساس ہو حالانکہ پلاسٹک لباس نہیں بلکہ وہ مکروہ ہوتا ہے۔ہمیں مسجد میں ایسا لباس پہن کر جانا چاہئے جس سے ہمیں یہ احساس ہو کہ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہونے کیلئے یہاں آئے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…