منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

’’یا فتاح‘‘کا وظیفہ پڑھیں یا پھر نقش پانی میں ڈال کر پئیں کونسی خوفناک بیماری سے بچ جائیں گے ؟ عمل شرط ہے

datetime 29  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عارضہ قلب میں مبتلا افراد کیلئے انتہائی مجرب وظیفہ، دل کی شریانیں کھولنے کیلئے رب تعالیٰ کے اسم پاک یا فتاح کا ورد کریں۔ اسم تعالیٰ یا فتاح کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پینے سے بھی مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی رپورٹ کے مطابق اسم پاک یافتاح کو بعد ازنماز فجر700مرتبہ پڑھے۔اول و آخر7مرتبہ درود پاک پڑھے،عمل کی مدت40دن ہے۔

اگر اس کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پیئے تو دل کے مرض سے خلاصی ہوجائے گی ۔یادرہے کہ نقش عمل کے بعد روزانہ ایک لکھا جائے گا اور اس ایک نقش کو ایک دن کے لیے پینا ہو گا۔اسی طرح چالیس دنوں میں چالیس نقوش لکھے اور پئے جائیں گے۔ ان شاءاللہ مرض دور ہو گا اور دل کے بند والو کھل جائیں گے۔صوفیا کرام کا کہنا ہے کہ یافتاح سے مراد وہ ذات ہے جس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت،بلااور آفت دور ہو جاتی ہے۔اس کی مہربانی سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے اور سختی ختم ہو جاتی ہے تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اور اس کی مدد سے دشمن پر فتح حاصل کرنے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔غرض ایسی ذات جو ہر قسم کی تکلیف کو دور فرما کر راحت اور رحمت کے باب کھولے اسے فتاح کہتے ہیں۔دل کی تنگی کھولنے کے لئے اس کو معمول بنا لینا چاہئے ،جو لوگ یافتاح کی تسبیح جاری رکھتے ہیں ان کے دل ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…