اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بیوی کا پیار والا نام رکھنا سنت ہے

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبی کریمؐ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہت ہی محبت کے ساتھ پیش آتے تھے چنانچہ آپؐ نے ارشاد فرمایا:’’اناخیر کم لاھلی‘‘ میں تم میں سے اپنے اہل خانہ کے لیے بہتر ہوں۔ ایک مرتبہ آپؐ اپنے گھر تشریف لائے اس وقت سیدہ عائشہ صدیقہؓ پیالے میں پانی پی رہی تھیں۔ آپؐ نے دور سے فرمایا، حمیرا!

میرے لیے بھی کچھ پانی بچا دینا۔ ان کا نام تو عائشہ تھا لیکن نبی کریمؐ ان کو محبت کی وجہ سے حمیرا فرماتے تھے، اس حدیث مبارکہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہر خاوند کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کا محبت میں کوئی ایسا نام رکھے جو اِسے بھی پسند ہو اور اُسے بھی پسند ہو۔ ایسا نام محبت کی علامت ہوتا ہے اور جب اس نام سے بندہ اپنی بیوی کو پکارتا ہے تو بیوی قرب محسوس کرتی ہے یہ سنت ہے۔ نبی کریمؐ نے جب فرمایا کہ حمیرا! میرے لیے بھی کچھ پانی بچا دینا تو سیدہ عائشہ صدیقہؓ نے کچھ پانی پیا اور کچھ پانی بچا دیا۔ نبی کریمؐ ان کے پاس تشریف لے گئے اور انہوں نے پیالہ حاضر خدمت کردیا، حدیث میں آیا ہے جب نبی کریمؐ نے وہ پیالہ ہاتھ میں لیا اور آپؐ پانی پینے لگے تو آپؐ رک گئے اور سیدہ عائشہؓ سے پوچھا حمیرا! تو نے کہاں سے لب لگا کر پانی پیا تھا؟ کس جگہ سے منہ لگا کے پانی پیا تھا؟ انہوں نے نشاندہی کی کہ میں نے یہاں سے پانی پیا تھا حدیث پاک میں آیا ہے کہ نبی کریمؐ نے پیالے کے رخ کو پھیرا اوراپنے مبارک لب اسی جگہ پر لگا کر پانی نوش فرمایا۔ اب سوچئے! کہ رحمت اللعالمین تو آپؐ کی ذات مبارکہ ہے۔ آپؐ سید الاولین والآخرین ہیں، اس کے باوجو د آپؐ نے اپنی اہلیہ کا بچا ہوا پانی پیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آپؐ کا بچا ہوا پانی وہ پیتیں مگر یہ سب کچھ محبت کی وجہ سے تھا۔(ماخوذ از:’’ آج کا سبق‘‘صفحہ 78،تالیف:مفتی اعظم حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ)‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…