جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ پانچ سورہ مبارکہ جنہیں سفر میں پڑھا جائے توانسان مالدار اور خوشحال ہوجاتا ہے,رسول کریمؐ نے انہیں پڑھنے کا کیا طریقہ بتایا ہے؟

datetime 19  جون‬‮  2020 |

دعاؤں کے مجموعہ حصن حصین کے مطابق حضور نبی کریمؐ نے ایسی پانچ سورہ مبارکہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ جنہیں سفر کے دوران پڑھنے سے انسان خوشحال اور مال دار ہو جاتا ہے، حضرت جبیر بن مطعمؓ سے نبی کریمؐ نے فرمایا کہ اے جبیر!کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ سفر میں نکلو تو اپنے سب ساتھیوں سے بڑھ کر اچھے حال میں رہو اور سب سے زیادہ تمہارے پاس زادِ راہ موجود رہے۔ جس پر حضرت جبیرؓ نے عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپؐ پر قربان ہوں، میں ضرور یہ چاہتا ہوں۔

اس پر نبی کریمؐ نے فرمایا تم یہ پانچ سورتیں سفر میں پڑھا کرو، سورۃ کافرون، سورۃ نصر، سورۃ اخلاص، سورۃ فلق، سورۃ الناس۔ ہر سورۃ کو بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ سے شروع کیا جائے، پھر سورۃ الناس کے بعد بھی بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھی جائے، اس طرح پانچ سورتیں اور چھ مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنی ہے۔ حضرت جبیرؓ کا بیان ہے کہ میں غنی اور زیادہ مال والا تھا جب سفر میں نکلتا تھا تو اپنے ساتھیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال ہو جاتا تھا لیکن نبی پاکؐ کے بتائے ہوئے طریقے کی وجہ سے میرا زادِ راہ سب سے زیادہ رہتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…